• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کا حامی اور مخالف کون؟

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کس نے پاکستان کا ساتھ دیا اور کس نے مخالفت کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔


مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 5 اگست کے فیصلے میں بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں تو پاکستان نے سلامتی کونسل سے رجوع کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکان میں سے چار نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور ایک نے اس کی مخالفت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر 72 گھنٹے میں بلائے گئے اجلاس میں چین، امریکا، برطانیہ اور روس سلامتی کونسل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے جبکہ اجلاس صرف فرانس نے پاکستان کے موقف کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق روس نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں، شملہ معاہدے اور اعلان لاہور کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

برطانیہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سلامتی کونسل میں سفارتی فتح کے بعد پاکستان یہ مقدمہ اب دنیا کے منصفوں ( عالمی عدالت انصاف) کے سامنے رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد سفارتی مہم شروع کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین