• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں امن فوج تعینات کرے، ظہور اقبال

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) ممتاز کشمیری رہنما راجہ ظہور اقبال نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں محصور لاکھوں کشمیریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کی جائے۔ ہم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہماری یہ تجویز اقوام متحدہ تک پہنچائی جائے۔راجہ ظہور اقبال نے کہا بھارتی فوج نے کشمیر میں مکمل مارشل لاء لگا رکھا ہے۔ عوام کے پاس کھانے پینے کی اشیاء خرد ختم ہوچکی ہیں۔ہسپتالوں میں ادویات ختم ہوچکی ہیں۔ بیمار مریض دم توڑنے لگے ہیں۔ اس وقت بھارتی حکومت چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے اسیران کشمیر کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام اخبارات بند کردیئے گئے ہیں۔ نیٹ سروس بھی بند ہے، فوج گھروں پر چھاپے مار کر نوجوانوں ، بچوں اور خواتین پر ہر طرح کا تشدد کررہی ہے۔ راجہ ظہور اقبال نے وزیراعظم پاکستاان عمران خان سےاپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے جانی و مالی اور طبی سہولیات کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں امدادی کیمپ قائم کرے تاکہ برطانیہ میں انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مالی و طبی کیمپوں میں تعاون کرسکیں۔ انہوں نے کہا اس وقت مقبوضہ کشمیر میں 90 لاکھ کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں محصور زندگی گزار رہے ہیں۔
تازہ ترین