• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں انڈین ایمبیسی کے سامنے کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ، بھارت کیخلاف نعرے

لزبن(نمائندہ جنگ) انڈین ایمبیسی پرتگال کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بچوں سمیت سیکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر انڈین مظالم کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے انڈین ایمبیسی کے سامنے انڈیا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی، اس موقع پر مقررین نے یو این او کے جنرل سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ارٹیکل 370 کو دوبارہ بحال کیا جائےاور انڈین افواج کو کشمیر سے نکالا جائے۔
تازہ ترین