• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ڈچ نیشنل فورم کی یوم آزادی پاکستان پر تقریب28اگست کو ہوگی

دی ہیگ(نمائندہ جنگ) پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ کے زیراہتمام ایک شاندار تقریب مورخہ28اگست بروز بدھ شام سات بجے ڈین ہاگ کے خوبصورت ہالRozen Zaal Zichtenburg Laan23میں منعقد ہوگی، پاک ڈچ فورم کی روایات کے مطابق یہ تقریب گفتگو، شاعری، موسیقی اور لذیذ عشائیہ سے مزین ہوگی، پاکستان کے نامور صحافی اور ادیب احمد نظامی یوم آزادی کے حوالے سے گفتگو کریں گے جبکہ یورپین لٹریری سرکل کے جنرل سیکرٹری عمران ثاقب اور شازیہ نورین کے کلام کے بعد برصغیر کے نامور غزل گوشاعر ناصر کاظمی مرحوم کے فرزند ممتاز شاعر ڈرامہ نگار اور کئی کتابوں کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر باصر سلطان کاظمی حاضرین کو کلام سنائیں گے عشائیہ کے بعد غزل، گیت، پاپ اور کلاسک گلوکارہ برطانیہ سے آئی (Miss Nish) اپنے فن سے حاضرین کو محفوظ کریں گی۔ سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔
تازہ ترین