• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتیں ہندوئوں کے ’’شر‘‘ کا شکار ہیں، ناصر اقبال

لندن (پ ر) انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی و صوبائی عہدیداران نے کہا ہے کہ بھارت انسانیت اور انسانی حقوق کا باغی ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کو انتہا پسند ہندوئوں کے شر سے پناہ نہیں ملتی۔ ہندو گائے، بندر اور سانپ سمیت مختلف جانوروں کی پوجا جبکہ انسانوں بالخصوص مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں۔ عہد حاضر میں انتہا پسند ہندوئوں سے بڑا کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔ اگر اقوام متحدہ متعصب نہیں تو اپنے چارٹر کی پاسداری نہ کرنے والے بھارت سمیت دوغلے ممبرز کو نکال باہر کرے۔ معتوب و مغلوب کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنانا اور انہیں مذہبی رسومات ادا نہ کرنے دینا ناقابل فہم اور ناقابل برداشت ہے۔ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کو خوراک، ادویات اور پانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا۔ بھارت کے اندر سے باشعور ہندو بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھا رہے ہیں، مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل370پر شب خون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، اگر وہاں عدلیہ آزاد ہوئی تو یقیناً مودی کو خفت اٹھانا پڑے گی۔ انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، مرکزی سینئر نائب صدور تنویر خان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ، مرکزی نائب صدر ممتاز اعوان، صدر پنجاب محمد یونس ملک، صدر شیخو پورہ عمران حیدر، نوشاد حمید، کامران رفیق، ملک شکیل اعوان، چوہدری غلام حسین، مرزا شعیب حمید ایڈووکیٹ، چوہدری اصغر شریف ایڈووکیٹ، رضوان احمد خان ایڈووکیٹ اور محمدعلی سمیت مختلف مقررین لاہور ہائی کورٹ چوک میں معتوب و مغلوب کشمیریوں کے حق میں جبکہ متعصب بھارت کی بدترین بربریت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔
تازہ ترین