• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایسوسی ایشن جرمنی کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر)پاکستان ایسوسی ایشن جرمنی کے زیرِ اہتمام وطن عزیز پاکستان کا 73 واں یوم آزادی ہمیشہ کی طرح بُرگر ہائوس ہار ہائم کے خوبصورت ہال میں منایا گیاجس میں کثیر تعداد میں وطن عزیز سے محبت کرنے والےسیکڑوں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی، یوم آزادی کے حوالے سے جرمنی میں ہونے والی یہ سب سے بڑی تقریب تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب کی نظامت ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز نے کی اور صدارت ایسوسی ایشن کے بانی چوہدری صادق نے کی۔ مہمانانِ خصوصی نیشنل بینک آف پاکستان کے جنرل منیجر وقاص عارف،معروف سماجی شخصیت حافظ عبدالرحمٰن،پاکستان سے آئے دانشور انور حسین شاہ،قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان شعیب منصور نے آزادی پاکستان کے موضوع کے ساتھ ساتھ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تقاریر کیں،پاکستان ایسوسی ایشن جرمنی کے صدر سیّد وجیہ الحسن نےکشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 73 برس پہلے پاکستان انگریز کی غلامی سے قربانیاں دیکر آزاد ہوا تھا آج کشمیر پر وہی وقت آگیا ہے،کشمیر پر مودی حکومت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے کشمیری مسلمان اپنے گھروں میں قید ہیں،بیماروں کو دوا اور بچوں کو سکول کی سہولت میسر نہیں،تاریخ گواہ ہے ہر ظلم کے بعد انصاف ہوتا ہے ہر تاریک شب کا خاتمہ سحر کی روشنی سے ہوتا ہے،کشمیر کی وادی میں مودی راج کا عنقریب خاتمہ ہوگا۔تقریب میں پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج کر جذباتی ماحول پیش کر رہے تھے۔
تازہ ترین