• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ظلمت کی زنجیر سے تم کیا سوچ کو قید کرسکتے ہو
کیا لہو لہو کشمیر سے اٹھتی موج کو قید کرسکتے ہو؟
گھر گھر سے مقبول اٹھے ، بچہ بچہ وانی ہے
خون سے جس کے ہولی کھیلی دھرم اس کا قربانی ہے
ایک دیا، دو اور بھی حاضر ہر ماں کی یہی کہانی ہے
کیا کہانی کے ہر جوشیلے کردار کو قید کرسکتے ہو؟
دھوکے سے کشمیری کو تم، مول لوگے۔ ایسا نہیں
آزادی کو جھوٹے وعدوں سے ، تول لو گے۔ایسا نہیں
زبان بند ہو کشمیر کی اور تم، بول لوگے۔ ایسا نہیں
آزادی کی خواہش کے اظہار کو قید کرسکتے ہو ؟
ظلمت کی زنجیر سے تم کیا سوچ کو قید کرسکتے ہو
کیا لہو لہو کشمیر سے اٹھتی موج کو قید کرسکتے ہو؟
سو رہی ہے مسلم امہ کیا روحانی اور کیا سلمان
جاگو اور جگائو سبھی کو مہاتیر ، طیب اور عمران
پھر قمر تیرے بل بوتے پر کشمیر بنے گا پاکستان
حی الفلاح کی ہر مسجد سے پکار کو قید کرسکتے ہو؟
ظلم کی زنجیر سے تم کیا سوچ کوقید کرسکتے ہو
کیا لہو لہو کشمیر سے اٹھتی موج کو قید کرسکتے ہو؟
سید الرحمان عثمانی
تازہ ترین