• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پری سیزن کیمپ میں کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے زیادہ ترسینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، فٹنس ٹیسٹ دو گروپس میں لیے جارہے ہیں۔ مصباح الحق پہلی بار کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انہوں نے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔

پری سیزن کیمپ


کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں، نان سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے گروپ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹاپ کیا ہے، انہوں نے یویو ٹیسٹ میں 19.2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور شان مسعود نے بھی یویو ٹیسٹ پاس کرلیا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے 19.1 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ذرائع کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل تک جاری رہیں گے۔ شاداب خان 22 اگست کو رپورٹ کریں گے، اظہر علی 24 جب کہ حسن علی 26 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنڈیشنگ کیمپ 22 اگست سے رکھا گیا ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر بھی توجہ دی جائےگی۔ 7 ستمبر تک جاری رہنے والے اس پری سیزن کیمپ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری کرنا ہے۔

تازہ ترین