• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلین رن مشین اسمتھ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

اسمتھ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر


لندن (جنگ نیوز) ایشز سیریز میں آسٹریلین بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے والے رن مشین اسٹیون اسمتھ تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کی عدم دستیابی کینگروز کیلئے دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔ لارڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 92رنز اسکور کیے تھے لیکن 80رنز پر ان کی گردن پر جوفراآرچر کا بائونسر لگا تھا، جس کے بعد انہوں نے سرچکرانے کی شکایت کی۔ وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔ انہیں فٹ ہونے کی امید تھی تاہم گردن میں چوٹ کی تکلیف سے نجات حاصل نہیں کرسکے۔ ان کی جگہ مارنس لبو شان ٹیم کا حصہ ہونگے۔ اسمتھ کو انجری سے بحالی کے لیے دو ہفتے کا وقت درکار ہے ۔

تازہ ترین