کراچی (نیوز ڈیسک) نارتھ ناظم آبادبلاک ایف سمیت مختلف بلاکس اورشہر کے دیگر علاقوں میں آلودہ پانی فراہم کئے جانے کی شکایت ملی ہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈحکام کی مبینہ غفلت پر سخت ایکشن لیا جا ٰئے۔بلاک ایف کے رہا ئشیوں نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے سے کرن اسٹریٹ اور دوسری گلیوں میں گٹر کا پانی باہر نکل کر سڑک پر جمع ہو رہا ہے اورپینے کے پانی کی لا ئنوں میں بھی گٹر کا پانی آرہاہے۔کرن اسٹر یٹ کے رہائشی پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو ر ہے ہیں اور انہوں نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ نارتھ نا ظم آباد کے علاقے میں گٹر کے پانی کی وجہ سے پولیو اور ٹائیفائیڈ کا مرض پھیل رہا ہے۔نارتھ نا ظم آباد بلاک ایف کے رہائشی اپنا مسئلہ کئی مرتبہ واٹر بورڈ کے حکام کی توجہ میں لا چکے ہیں مگر کو ئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔ انہوں نے واٹر بورڈ سے بھی گزارش کی ہے کہ واٹر بورڈ نارتھ نا ظم آباد کے عملے کو عوام کے مسا ئل حل کرنے کیلئے پابند کیا جائے۔ شہریوں نے کہاکہ اگر واٹر بورڈ کے حکام نے ان کا پانی اور سیورج کا مسئلہ حل نہیں کیا تو واٹر بورڈ کے دفاتر کا گھیرائو کریں گے۔