• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے مختلف شہروں میں پولیس میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کیخلاف مظاہرے

پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے مختلف شہروں میں محکمہ پولیس میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے- مظاہرین کا الزام ہے کہ حکومت خودکشیوں کی وجوہات جاننے کے باوجود ان کا تدارک نہیں کررہی ،ان وجوہا ت میں ڈیوٹی ،تنخواہ کی کمی ،خاندان بچوں کو ٹائم نہ دے سکنے کی وجوہات شامل ہیں کیونکہ اس سال فرانسیسی پولیس میں خودکشی کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور بلوہ پولیس کے مزید تین افسروں ، ایک پولیس کمانڈر اور پولیس اکیڈمی میں ایک استاد نے بھی خودکشی کر لی ہے۔

تازہ ترین