• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین چینلز اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے،خاتمہ یقینی بنایا جائے،چیئرمین پیمرا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا۔ ریجنل جنرل منیجر اکرام برکت نے لاہور ریجن کی لائسنسنگ، قوانین کے نفاذ، انڈین چینلز کے خلاف کاروائی اور دیگر عملی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے لاہور ریجن کے کیبل آپریٹرز کے وفد سے ملاقات کی اور حالیہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں انڈین چینلز اور انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی اور متنبہ کیا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں پیمرا سخت اقدامات کرنے کا مجاز ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ادارہ کیبل آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائے گا۔ چیئرمین پیمرا نے لاہور آفس کے افسروں سے کہا کہ وہ پیمرا قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ و مشاورت کو یقینی بنائیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انڈین چینلز اور انڈین مواد کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ مواد ہماری مذہبی ، معاشرتی اور سماجی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا اور اس ذریعے سے اربوں روپے کا قیمتی سرمایہ باہر منتقل ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر تمام کیبل آپریٹرز اور یونین کے عہدیداروں نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم میں پیمرا کا بھرپور ساتھ دیں گے۔مزیدبرآںچیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرزکے نمائندوں کو اُن کے جا ئز مطالبات کو پوراکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز)محمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل( ایڈمن) حاجی آدم، جنرل منیجر (میڈیاو تعلقاتِ عامہ) محمد طاہر،سیکریٹری ٹو اتھارٹی فخر الدین مغل و دیگر پیمرا افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔

تازہ ترین