• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل ملازمین کو عدم ادائیگی،وفاقی وزارت پیداوار کے اکاؤنٹس منجمدکرنیکا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی اور پرووڈنٹ فنڈز کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزارت پیداوار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے چیئرمین اسٹیل ملز سے ادارے کا فنڈ دوسری جگہ استعمال ہونے کی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی اور پرووڈنٹ فنڈز کی عدم ادائیگی سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہزاروں ملازمین کے 15 ارب روپے سے سے ذائد کے واجبات ہیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت ہوئی تو اس کی رقم کہاں ہے؟ اسٹیل ملز کے وکیل نے موقف دیا کہ زمین کی تفصیل وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ابھی زمین کی فروخت کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ معاملہ وزارت اور ای سی سی کے درمیان ہے، ای سی سی نے رقم جاری کرنے کی منظوری نہیں دی۔

تازہ ترین