• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر، افغان ایشوز تناظر میں جنرل باجوہ کاتقرر ضروری تھا، امجد شعیب

کراچی(ٹی وی رپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے جیو نیو ز کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دوبارہ تقرر وقت کی اہم ضرورت تھا جو نہ صرف ملک کی سلامتی بلکہ خارجہ پالیسی،داخلہ پالیسی اور معاشی اعتبار سے بھی ایک درست اقدام ہے کیونکہ وزیر اعظم کے ساتھ بھی انکی اچھی ہم آہنگی ہے آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر واضح پیغام دیا کہ ہم کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کی کافی کوششیں شامل ہیں،یہ تمام مسائل اس بات کے متقاضی تھے کہ تسلسل جاری رہے۔چیف میٹرالوجسٹ ڈاکٹر عظمت حیات خان نے کہا کہ ہمارے پاس سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کافی وقت ہے ،دریاؤں کے راستوں پر قبضہ نہ کیا جائے یہی سیلابی مسئلے سے نمٹنے کا مستقل حل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،ہماری حکومت ممکنہ سیلابی صورتحال کے لئے تیار ہے۔ ڈائریکٹرپاکستان اسٹاک ایکسچینج عابد علی حبیب کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کے اوپر جانے، گرنے کی کافی وجوہات ہوتی ہیں ،اس وقت اسٹاک مارکیٹ 5سال پہلے کی سطح پر چلی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافہ ہے جو منافع کو کم کرتاہے،جب کمپنیز کا منافع کم ہوگا تو وہ شیئر ہولڈ رز کو بھی کم منافع دیتی ہیں جس سے سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوتی ہے، روپے کی قد ر میں کمی بھی اسٹاک مارکیٹ کی اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ہے،اس وقت مارکیٹ میں اعتماد کی کمی ہے اور یہ اعتماد بحال ہوجائے تو صورتحال میں کافی بہتری آئے گی۔نجی یونیورسٹی کے استاد،کیریئر کونسلر جواد جمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اچھی تعلیم کی کمی ہے اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ہر طرح سے تیار کیا جاتا ہے۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کیلئے پولیو مہم زبردستی بھی چلائی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں،بد قمستی سے ملک میں انتہا پسندی کی وجہ سے پولیو کے خلاف مہم چلی جس کی وجہ سے اس پر قابو نہیں پایا جاسکا،میڈیا نے پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈے کو روکنے کیلئے میڈیا نے اہم کردار اد اکیا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان میر لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 27دہشتگردی کے زیادہ تر واقعات کے نشان بارڈ پار جاتے ہیں اور بھارت کے افغانستان میں مفادات ہیں بارڈر پر باڑ لگانے سے واقعات رک جائیں گے۔

تازہ ترین