• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ملازمین کو ریگولر نہ کرنے سے متعلق پی آئی اے سے تفصیلی جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پر پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو راجا پرویز اقبال سمیت دیگر ملازمین کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر ہی پی آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی ہے۔ پابندی کے باعث بھرتی اور ریگولر نہیں کرسکتے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی آئی اے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین