• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید اور 65رہنمائوں کیخلاف مقدمات خارج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(خبرنگارخصوصی)کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید و دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کے سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے حافظ سعید سمیت 65 رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے ماہر قانون اے کے ڈوگر کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈکوارٹرز سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا کہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ، لشکر طیبہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے، حافظ سعید اور دیگر پر درج ایف آئی آرز کالعدم قرار دی جائیں۔
تازہ ترین