• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

LOC پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

LOC پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک
LOC پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

لاہور(جنگ نیوز) لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔


بلااشتعال فائرنگ اورمعصوم شہریوں کوشہیداورزخمی کرنےپرپاکستان نےایک بار پھر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرو ل کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں بھارتی فوجی افسرسمیت بھارتی فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئےجب کہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔ پاکستان نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج اور بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ساوٴتھ ایشیا و سارک ڈیسک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین