• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاضر سروس میجر کا کورٹ مارشل، عمر قید، آرمی چیف نے توثیق کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ حاضر سروس میجر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا ، فوجی عدالت نے میجر کو جرم کا مرتکب قرار دیا اور عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے باجوہ نے عمر قید کی سزا کی توثیق بھی کر دی ہے۔ میجر کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ فوج کا احتسابی نظام مضبوط ہے۔

تازہ ترین