• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی، پی ٹی اے کی طرف سے ٹوئٹر انتظامیہ کو خدشات سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف پاکستانی صارفین کی طرف سے اظہار رائے پر پاکستانی صارفین کے ٹو ئٹراکاؤنٹس کی معطلی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹویٹر انتظامیہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے،یہ اقدام ٹوئٹر کی پالیسی اور معا شرتی معیار کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ایک کوشش ہے،اس حوالے سے ٹوئٹر سے معطل کوئی بھی پاکستانی سوشل میڈیا صارف بذریعہ content-complaint@pta.gov.pk پی ٹی اے سے رابطہ کرسکتا ہے۔

تازہ ترین