• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرکاز:ن لیگ،فضل الرحمٰن نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اسلم اقبال

کراچی(جنگ نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کو جتنا نقصان مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمن کے ذریعہ پہنچایا تاریخ میں اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا، اپوزیشن صرف اور صرف پوائنٹ اسکورنگ کر رہی یہ لوگ عوام کو درست پکچر دکھانا نہیں چاہتے۔رہنما ن لیگ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ حکومت یہ بتائے کہ مکہ ڈیکلریشن میں کشمیر کا ذکر کیوں نہیں تھا ؟بھارت نے جنگ کے بغیر ہی جو کچھ حاصل کرنا تھا وہ حاصل کرلیا اب امریکی صدر کہہ رہے ہیں کہ صبر و تحمل کیا جائے من موہن سنگھ ، پرویز مشرف فارمولا آج ٹرمپ، مودی، عمران خان فارمولا بن گیا ہے یہ کسی طو رپر پاکستانی قوم کو قبول نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کشمیر کا معاملہ بہت حساس ہے اس پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کوئی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی ہے ہمیں وزیراعظم عمران خان کی اہلیت پر شک ہے بتائیں کیا اپنے ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں یا کسی اور کے مفاد میں کام کر رہے ہیں حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ وہ ،’آپس کی بات‘ میں منیب اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن یہ بتادے کہ کشمیر کا ایشو اس حکومت سے پہلے کتنی شدو مد کے ساتھ ن لیگ نے اٹھایا نواز شریف تو مودی کو بغیر ویزے کے پاکستان اپنے گھر بلالیتے ہیں جبکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے ، اپوزیشن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو وہ کشمیر کے ایشو پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے ۔
تازہ ترین