• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 گاڑیاں اور موٹرسائیکل غائب، 4 ڈاکے، 5 چوریاں، ہیروں کا جھانسہ دیکر لوٹ لیاگیا

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،چارموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نصیرآبادکو شاہ حسین نے بتایاکہ 2 افراد زبردستی گھرمیں داخل ہوئے اوراسلحے کی نوک پر موبائل، انٹرنیٹ ڈیوائس، بیٹری اور 4لاکھ 37ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ ائرپورٹ کو عامر خان نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر 2لڑکے آئے جواسلحے کی نوک پر میری بیوی سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 20ہزارروپے اور موبائل تھا۔تھانہ واہ کینٹ کو ملک عاصم علی خان نے بتایا کہ گھر کا دروازہ توڑ کر50ہزارروپے، 2 تولے طلائی زیوارات اور سونے کی گھڑی اڑا لی گئی ۔تھانہ صدربیرونی کو بلال ارشد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار لڑکےاسلحہ کی نوک پر موبائل اور 60ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ روات کو فراز علی نے بتایا کہ ان کے گھرسے 550اماراتی درہم ، 2لیپ ٹاپ ، موبائل اور گھڑیاں چرا لی گئیں ۔تھانہ روات کو ناصر علی نے بتایا کہ چور گھرکی گرل کاٹ کرایک لاکھ اسی ہزارروپے ، دو طلائی انگوٹھیاں چوری کر کے لے گئے۔دریں اثناء تھانہ کوارل کی حدود میں سو سائٹی میں فیاض رسول کے گھر سے چور سات لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر سامان لے گئے۔ ہیرے دلانے کا جھانسہ دے کر دو کروڑ ہتھیانے والے تین غیر ملکیوں اور ایک پاکستانی کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ظفر علی نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ تین نائیجیرین باشندوں اور ایک پاکستانی نے مختلف اوقات میں دو کروڑ روپے خورد برد کیے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ مرکز میں شاہر خان کو کاروباری منافع کا لالچ دے کر فیصل انوار 50 لاکھ روپے لے کر چلتا بنا ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین