• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگز پر پا بندی ، چیکنگ کے دوران مزاحمت پر فوڈ پوائنٹ سر بمہر

اسلام آباد (،خصوصی نامہ نگاراپنے نامہ نگار سے ) وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز پر عملدرآمد کے معاملہ پر وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ای پی اے حکام کو چیکنگ سے روک دیا گیا اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا ، اسسٹنٹ کمشنر عمر رندھاوا کے مطابق سرکاری عملے سے مزاحمت کے الزام میں دو ملازم گرفتار کر کے فوڈ پوائنٹ کو سربمہر کر دیا گیا ۔منگل کے روز پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کے سلسلہ میں حکام جب بلیو ایریا میں سیورفوڈ پہنچے تو ملازمین اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مبینہ طور پر انہیں چیکنگ سے روک دیا اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا جس پر پولیس طلب کر لی گئی۔ ڈی جی انوائر منٹ فرزانہ الطاف شاہ کا موقف ہے کہ سیور فورڈ زکو 2لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے اورجرمانے کا چالان انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔سیور فوڈز کےمالک حاجی نعیم کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو فون کر کے اطلاع دی تھی کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے مارکیٹیں بند تھی، گوجرانوالہ سے پلاسٹک بیگ کے متبادل کے طور پر گتے کے ڈبے تیار کروائے ہیں جو بدھ کو پہنچ جائیں گے ۔دریں اثناء رات گئے ڈپٹی کمشنر کی موجود گی میں تھانہ کوہسار میں سیور فوڈ کے عملہ اور وہا ں موجود لوگوں کیخلاف کار سرکار میں مزاحمت ،مداخلت اور بلوا کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین