• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو زہریلی شے پلاکرقتل کرنے کے الزام میں شوہرکے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بیوی کو ماں اوربہن کی ایماپر زہریلی شے پلاکرقتل کرنے کے الزام میں شوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ صادق آبادکو بشیر حسین ہاشمی نے بتایا کہ میری چھوٹی بہن شاہین بی بی عمر 34 سال کی شادی طاہر رسول سے 9 سال قبل ہوئی ۔ 18اگست کومیرے پھوپھی زاد بھائی کو رات فون کر کے طاہر نے بتایا کہ اس کی بیوی نے بلیچ پی لیاہے جس کو ہسپتال لایا ہوں جس کی موت واقع ہو گئی ہے ۔ میری بہن کو اس کے خاوند طاہررسول نے اپنی والدہ خدیجہ بی بی اور بہن سائرہ بی بی کی ایماء پر کوئی زہریلی چیز پلا کر ماردیاہے۔
تازہ ترین