• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدل مودی کشمیریوں کے خوف سے کرفیوختم نہیں کررہا،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بزدل مودی کشمیر یوں کے جذبہ سے خوفزدہ ہے اسی لیے کر فیوختم نہیں کر رہا۔آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ہر لحاظ سے ملکی مفاد میں ہے ۔حکومت پاکستان اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں اور کشمیر میں انسانی حقوق اور کشمیر یوں کے قتل عام کا معاملہ پوری دنیا میں اٹھایا جارہاہے۔ وہ تحر یک انصاف رکن عرفان عارف عرف شانو بٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چیئر مین واسا شیخ امتیاز احمد،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن عبد الکر یم ،چیئر مین ایکسائز عثمان حمزہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ د وٹوک الفاظ میں یہ کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیرکے معاملے پر ہم آخری حد تک جانے کو تیار ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ اس لیے ہم پاکستانی اور کشمیری عوام کو اس بات کا مکمل یقین دلاتے ہیں کہ ہم کشمیر یوں کی سیاسی اورسفارتی سمیت ہر طر ح کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں دو ہفتوں سے جاری کر فیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام نے بھی آرٹیکل370کے خاتمے کے بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا ۔
تازہ ترین