• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی ستیاں کومری جیساسیاحتی مقام بنایاجائے،چیف سیکرٹری

لاہور (جنرل رپورٹر )چیف سیکر ٹری پنجاب یو سف نسیم کھو کھر نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر کے ہمراہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا اور وہاں جا ری تر قیا تی کا موں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ سیا حتی لحا ظ سے کو ٹلی ستیاں کو بہتر سے بہتر ین بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔چیف سیکرٹری پنجاب یو سف نسیم کھو کھر نے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کوحکم دیا کہ کوٹلی ستیاں کے سیا حتی مقامات پر انٹری گیٹ،تا ر یخ سے آ و یزاں بو رڈز، سیاحوں کے بیٹھنے کے لئے بینچزاور ان کے ساتھ چھتریاں، سائن بورڈزاور کو ڑے دا نوں کا اضا فہ کیا جائے اورساتھ ساتھ کو ٹلی ستیاں کے تمام ر یسٹ ہا ؤ سزکو اپ گریڈ کیا جائے - بعد ازاں چیف سیکرٹری نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال کو ٹلی ستیاں کا دورہ کیا اور وہاں مر یضوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات، ادویات کا سٹاک اور د یگر سر وسز کا تفصیلی معا ئنہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کوٹلی ستیاں فاریسٹ ہاؤس دنوئی میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کاآغاز بھی کیا -
تازہ ترین