• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا عثمان غنی ؓ نے امت مسلمہ کو امن و سلامتی کا درس دیا،علماء

لاہور(نمائندہ جنگ) سیدنا عثمان غنی ؓ نے امت مسلمہ کو امن و سلامتی کا درس دیا ، مدینہ الرسول میں باغیوں کے خلاف کارروائی نہ کر کے انسانی جان اور مدینہ منورہ کی حرمت و عظمت کو قیامت تک بیان کر دیا، خلافت راشدہ کا نظام ہی انسانیت کی بہتری کا نظام ہے ، ان خیالات کااظہارچیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد وا لمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا عبد الکریم ندیم، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا اسد اللہ فاروق اور دیگر نے یوم عثمان غنی ؓ کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی ریاست اس وقت قائم ہو گی جب عدل وانصاف عام ہو گا ۔ علماء نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں اور محرم الحرام میں ملک بھر میں وحدت امت سیمینارز کانفرنسیں اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ، یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ منایا جائے گا ۔
تازہ ترین