• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈبلیو ایم سی کے مالی معاملات انتہائی گھمبیر نظرآتے ہیں،راجہ بشارت

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہر ادارے سے کرپشن ختم کر کے شفافیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں جبکہ سابق حکومت کے دور سے متعلق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مالی معاملات نہایت گھمبیر نظر آتے ہیں - وہ گزشتہ روز سول سیکریٹریٹ میں اپنی زیر صدارت منعقدہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کر رہے تھے-اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے موجودہ بزنس ماڈل کا جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیئرمین و ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی. ایل ڈبلیوایم سی کی انتظامیہ نے آغاز سے اب تک کے بجٹ، اثاثہ جات اور آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی-بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ریاض چوھدری نے کہا کہ ایل ڈبلیوایم سی کرپشن کا گڑھ نظر آتا ہے جہاں چھوٹے سے چھوٹا کام بھی بھاری ٹھیکے پر دیا گیا ہے-راجہ بشارت نے کہا کہ لکھو ڈیر لینڈ فل کو طے شدہ شرائط کے مطابق تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے شدید ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو رہی ہے اور زیر زمین پانی متاثر ہو رہا ہے- میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بھاری اخراجات کے باوجود ایل ڈبلیوایم سی کی کارکردگی تسلی بخش نہیں -
تازہ ترین