لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل میں الحمرا ریفرنس لائبریر ی کو جدید بنیادوں پر استوار کر دیا گیا۔چیئر پرسن الحمراء منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے افتتاح کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ طلبہ وطالبات کو لائبریریوں کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔