• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹائون بلاک فورمیں پانی کی قلت‘مکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر

کوئٹہ(پ ر)سیٹلائٹ ٹائون زیارت روڈ بلاک چار کے مکینوں نے ایک بیان میں واسا کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی روز سے پانی کی شدید قلت ہےاور مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹینکر والے بھی اپنی من مانی کرتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بارہا شکایت کی گئی مگراس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پانی کی باقاعدگی کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر علاقہ مکین واسا دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین