• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقشبندکالونی، رشیدآباد روڈ کی توسیع کا فیصلہ، بائی پاسز کی مرمت کیلئے فنڈز مختص

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ملتان کی تعمیروترقی کیلئے تمام محکمے منظم رابطوں کو پروان چڑھائیں،شہر کی خارجی اور داخلی سٹرکوںکی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے ،ادھورے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے، لانگ اور شارٹ ٹرم سکیموں میں پیشرفت کو یقینی بنایا جائے،یہ بات انہوں نےسرکٹ ہائوس میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پار کس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور واسا کی کارکردگی لے حوالے سےجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی،صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑے منصوبے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں رکھے ہیں،ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈی اے کی ماہانہ انکم 48.581ملین اور اخراجات 38.648ہیں،شہر کے چواہوں،سڑکوں کی توسیع اور تزئین و آرائش کے لئے کروڑوں کے فنڈز مختص کئے ہیں، نقشبند کالونی، رشیدآباد، جامع ثقلین پر رائونڈابائوٹ تعمیر کر رہے ہیں جبکہ اسی روڈ کو10سے15فٹ توسیع کرنے کا بھی پروگرام ہے،شہر کی نادرن اور سائودرن بائی پاسز کی مرمت کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں 8 ہاؤسنگ کالونیوں کے لئے8 کروڑ روپے رکھے ہیں،فاطمہ جناح ٹائون فیز ون اور ٹو کے منصوبے بھی مکمل کئے جارہے ہیں، ٹھیکیدار کی 9کروڑ روپے کی سکیورٹی ضبط کرکے اس سکیم کے ادھورے کام مکمل کروائے جا رہے ہیں، آؤٹر رنگ روڈ اور انرنگ روڈ کے لئے منصوبےتیار ہیں،214غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں جبکہ38کالونیوں کو گرا دیا گیا ہے، ایم ڈی واسا رائو قاسم نے بتایا کہ 2011سے واسا ٹیرف نہیں بڑھایا گیا ،ٹیرف میں اضافہ یا سبسڈی بڑھائی جانا ضروری ہے ،سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں ہمارے2میگا پراجیکٹ بھی شامل ہیں ،۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے ڈی جی زاہد اکرام نے بتایا کہ اتھارٹی کے پاس 67 پارکس ہیں ،ادارے کی فنانشل پوزیشن 741.84 ملین روپے ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب ٹیم کا حصہ ہیں، ضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی سرکاری محکموں سےہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں ۔
تازہ ترین