• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن افتخار علی سہو نے کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی نا اہلی اور بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی،افسران اپنا قبلہ درست کریں ورنہ ضلع بدر کردوں گا،شہر میں تجاوزات،وال چاکنگ کی بھرمار،غیر فعال سٹریٹ لائٹس، غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر نے کہا کہ بغیر سرکاری منظوری کے کسی تعمیر کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی تمام تعمیرات کو مسمار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں بلڈنگ انسپکٹرز کی نالائقی ہے، بلڈنگ انسپکٹرز ہر یونین کونسل کا 5 دن بعد دورہ کریں اور رپورٹ جمع کروائیں،قبرستانوں سےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور چار دیواری تعمیر کی جائے، جنازہ گاہ میں پانی اور روشنی کا انتظام کیا جائے، تمام فیلڈ سٹاف کو یونیفارم دیا جائے، انہوں نےغیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی او میونسپل کارپوریشن ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنائیں،دمدمہ میں آرٹ گیلری کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا، اس کی تزئین و آرائش کا فوری بندوبست کیا جائے۔
تازہ ترین