• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو روٹ کی تعمیراتی کمپنیوں کو 20روزمیں سرٹیفکیٹ جمع کرانیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میٹرو روٹ تعمیر کرنے والی تمام کمپنیاں اور ٹھیکیدار اپنے اپنے ایریا میں پلر ٹو پلر ٹیکنیکل انسپکشن کی تحریری رپور ٹ اور سرٹیفکیٹ آئندہ 20دنوں میں جمع کرائیں اس کے بعد کسی قسم کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا،کسی بھی حادثہ کی صورت میں متعلقہ کمپنی اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنر ل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے ملتان میٹرو روٹ کی ٹیکنیکل انسپکشن کے حوالے سے ہونے اجلاس میں کیا،جس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ چوہدری محمد اصغر،ایکسین منعم سعید،ایکسین رانا وسیم اور ملتان میٹرو روٹ پر کام کرنے والی چاروں کمپنیوں کے انچارج آفیسر اور ٹھیکیدار شریک تھے،ڈائریکٹر جنر ل ایم ڈی اے نے کہا کہ 20دنوں میں پورے میٹر روٹ کی ٹیکنیکل انسپکشن کر کے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں،میٹرو روٹ کی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دیں،صرف پرابلم والی جگہ پر توجہ نہ دیں بلکہ پورے میٹرو روٹ کی انسپکشن کریں،سرٹیفکیٹ کے بعد کسی بھی حادثے کی صورت میں کوئی عذر قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین