• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عزائم کیخلاف پوری قوم آہنی چٹان بن چکی ہے‘ عالمزیب

پشاور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ لائرز ونگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بابائے وکلا عالم زیب خا ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسی سے ملک کی سلامتی خطرہ میں پڑ گئی ہے1971میں ایک نیازی کی بزدلی سے ملک دو ٹکڑے ہوا جبکہ 2019میں کپتان نیازی قوم میں انتشار پھیلا کر ملک کی سالمیت کو دائو پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ہی پاکستان کو مستحکم رکھ سکتی ہے۔ میاں محمد نواز شریف دور حکومت میں پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا کر بھارت کے جنگی عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف آہنی چٹان بن چکی ہے اگر مودی نے پاکستان پر حملہ کی غلطی کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی وکلا کی طرف سے ملک کے استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین