• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی میزائل تجربے سے اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، چین

چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، امریکا سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔

امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔

امریکا کا میڈیم رینج کروز میزائل کا کامیاب تجربہ


واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

تازہ ترین