• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی فائرنگ، کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی فائرنگ، کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ میں کشمیری شہید ہوگیا، مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 17 روز ہوگئے، کاروبار بند ہے، مواصلاتی رابطے معطل ہیں، آمدورفت پر پابندی ہے ،جبکہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی زندگی مشکل سے مشکل ترین ہوگئی۔

سری نگر میں کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے بنکر پر پتھر برسا کر بھارتی اقدامات کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی پابندیاں برقرار ہیں، جیل بنی مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، سری نگر میں نوجوانوں سمیت 40 افراد کو بنا کسی جرم کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قابض بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد آپریشن کے بہانے فائرنگ کرکے کشمیری کو شہید کر دیا، سری نگر میں نوجوانوں نے قابض بھارتی فورسز کی چوکیوں پر پتھراؤ کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

دوسری جانب حریت رہنما اورسیاسی رہنما بھی گھروں یا جیلوں میں بند ہیں، مخصوص علاقوں میں اسکول کھلنے کے باوجود اسکول خالی ہیں اور والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث وادی میں دواؤں اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

تازہ ترین