• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو خریدنے کی پیشکس 


ڈنمارک کی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے، جس پر امریکی صدر برا مان گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو خریدنے کی پیشکش کی گئی جس پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا کہ جزیرہ بکاؤ مال نہیں ہے۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے امریکی صدر کو مزید کہا کہ اُمید ہے یہ پیشکش سنجیدہ نہیں ہوگی۔

تاہم امریکی صدر اپنے بیان پرقائم رہے اور اب ردعمل کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ ڈنمارک ملتوی کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نےکہا کہ وہ یہ دورہ اس لیے ملتوی کررہے ہیں کہ ڈنمارک کی وزیراعظم نے گرین لینڈ کا جزیرہ بیچنے میں دلچسپی نہیں لی۔

تازہ ترین