• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے چڑیا گھر میں فرار ہونے کی کو شش کرنے والے جانوروں کو  روکنے کےلیے سالانہ تربیتی مشق کا اہتمام کیا گیا۔

اس تربیتی کارروائی کے دوران عملے کا ایک نقلی قطبی ریچھ سے سامنا کروایا گیا جس کے اندر چھپا شخص فرار کی کوشش کرتارہا۔

مشق میں شریک عملے نے ڈنڈوں اور جالی کا استعما ل کرکے جانوروں کو پکڑنے کی پریکٹس کی جسے دیکھنے کے لیے چڑیا گھر میں لوگوں کا مجمع لگ گیا، جبکہ نقلی ریچھ بنے چڑیا گھر کے ورکر کی اس مشق میں شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

تازہ ترین