• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت کانفرنس میں شرکت کیلئے مولانا عبدالعزیز ،مولانا ابوبکر صدیق برطانیہ پہنچ گئے

برمنگھم (پ ر) مانسہرہ خیبر پختونخوا کے معروف عالم دین مولانا شاہ عبدالعزیز اور جہلم کی مشہور دینی درسگاہ کے مہتمم مولانا ابوبکر صدیق جانشین مولانا قاضی عبداللطیف جہلمی مرحوم مدرسہ قاسم العلوم برمنگھم کے زیر اہتمام یکم ستمبر اتوار کو جامع مسجد علی برمنگھم میں منعقد ہونے والی29ویں سالانہ سیرت کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی، وہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے خود شرکت کے علاوہ دیگر لوگوں کی شرکت کو بھی یقین بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانفرنس کے حوالے سے مختلف شہروں کے دوروں میں عوام کی کانفرنس میں بھرپور شرکت کیلئے زور دیں گے۔
تازہ ترین