• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کیا جائے، راجہ سہیل شمیم

کوونٹری (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر میرپور کےقانون دان و اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل آزاد حکومت راجہ سہیل شمیم نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے نواز شریف پابند سلاسل ہونے کے باوجود پاکستان کے معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب ہاکستان ن لیگ کی قیادت میں ترقی کرے گا، وہ کوونٹری کے راجہ حماد کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مسلۂ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ سلامتی کونسل نے نوٹس لیا جو اہم پیش رفت ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو حل طلب قرار دیا گیا اور واضح ہوا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول ہو رہی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کیا جائے ہر سطح پر احتجاج کیا جائے بھارت کے یوم آزادی پر پوری کمیونٹی متحد نظر آئی۔ میاں محمد نواز شریف کی اپیل پر پاکستان اور بیرون ملک بھرپور احتجاج کر کے یوم سیاہ منا کر یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔ راجہ سہیل شمیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ برطانیہ قیام کے دوران مسئلہ کشمیر کو پاورکوریڈور میں اجاگر کریں گے اور بھارت کے خلاف مزید مظاہرے کروانے کیلئے کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ن لیگ کے مقامی کارکنان سے بھی ملیں گے۔ اس موقع پر ڈربی سے چوہدری زبیر، چوہدری آصف، راجہ عرفان شانی، راجہ فیاض، چوہدری غلام حسین کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ راجہ حماد نے کہا کہ راجہ سہیل شمیم نے انسانیت کی فلاح اور دُکھی انسانیت کیلئے خدمات سرانجام دیں۔ سیاست کو عبادت کے طور پر کیا یہی وجہ ہے کہ آج ریاست کشمیر میں انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
تازہ ترین