• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک حق خودارادیت 24اگست کو بریڈفورڈ میں کشمیر کانفرنس کرے گی

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل ہفتہ 24اگست کو بریڈفورڈ سٹی ہال میں کشمیر کانفرنس منعقد کرے گی جس میں8سے زائد برطانوی و یو ای ممبران، خواتین کونسلرز، کشمیری و پاکستانی تنظیموں کے عہدیداران خصوصاً نوجوان اور خواتین بھارتی تعداد میں شرکت کریں گے جبکہ 25اگست کو ڈربی کے پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں سنی حریت کونسل برطانیہ کے سربراہ مفتی حافظ فضل احمد قادری کی زیر سرپرستی آل پارٹیز علماء اور کشمیری جماعتوں کی کانفرنس منعقد کی جائے گی اور اسی طرح برطانوی پارلیمنٹ میں 3ستمبر کو قومی کشمیر لابی ہوگی جس کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراھیم MP، سینئر وائس چیئرمن شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر عمران حسین MP، کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین جیک برئیرٹن MPتحریکی عہدیداروں اور دیگر کشمیریووں کی معاونت کریں گے اور یورپی پارلیمنٹ میں4اور5ستمبر کو دو روزہ کشمیر لابی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لئے فرینڈز آف کشمیر کے لیبر شریک چیئرپرسن رچرڈ کوربٹMEP، کنزرویٹو چیئرپرسن انتھیا میکنٹائرMEPاور لندن سے لبرل ڈیمو کریٹک رکن یورپی پارلیمنٹ ارینا وان ویزا MEP معاونت کر رہے ہیں۔ تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسن نے اپنے ایک پریس ریلیز میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 5اگست سے اب تک جس انداز میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے موثر انداز میں کشمیریوں کے حق اور بھارتی اقدامات کے خلاف برطانوی وزیراعظم، برطانوی وزیر خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یورپین یونین کی وزیر خارجہ فیڈریکا موگرینی اور بھارتی ہائی کمشنر کو خطوط کے ذریعے نہ صرف برٹش کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام کو بھی ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ وہ اپنی آزادی کی اس جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ برطانیہ اور یورپ میں ان کے اپنے بہن بھائیوں کے علاوہ سیاستدان اور انسان دوست پارلیمانی ممبران بھی ان کے حقوق کے حصول کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ایک پٹیشن بھی شروع کی ہے جو 10ستمبر کو کشمیری خواتین ڈیبی ابراھیم MEPکی قیادت میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پیش کریں گی جبکہ برطانیہ کے تمام کونسل ہالوں اور مختلف کمیونٹی سینٹروں میں خواتین اور نوجوانوں کی کانفرنسیں بھی منعقد کی جائیں گی جبکہ بریڈفورڈ میں 26اگست کو ہونے والے آل پارٹیز مظاہرے میں بھی بھرپور شرکت اور تعاون کیا جائے گا اسی طرح برطانیہ اور یورپ بھر میں ہونے والے مظاہروں اور کانفرنسوں کو کامیاب کروانے کے لئے تحریکی عہدیدار ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین