• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان کا آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع بہترین فیصلہ ہے، پرویز محمود

نیوکاسل (پ ر)پی ٹی آئی کشمیر نارتھ زون کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک اور ملت کے بہترین مفاد میں ہے، خطہ میں امن کے قیام کے لئے انکا کردار ناقابل فراموش ہے۔ مسلح افواج پاکستان کے سربراہ نے خطہ میں امن کے قیام کے لئے جو کردار ادا کیا ہے تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ملکی دفاع، سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار و خدمات قوم کے لئے باعث فخر ہیں، ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے مزید کہا جنرل باجوہ باصلاحیت اور وژن رکھنے والی شخصیت ہیں ان کے اصولی اور تاریخی موقف کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تازہ ترین