• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتوں کے ساتھ کےالیکٹرک کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما ء اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ صوبائی اور شہری حکومتوں کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کی بے حسی عروج پرپہنچ گئی ہے اور کراچی کی 3 کروڑ آبادی اس وقت مشکلات کا شکار اور کسی مسیحا کی منتظر ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ تدریس القرآن لال بازچوک فرنٹئیرکالونی میں قاری احسان اللہ مشوانی کے سسراور پی ایس 115 کے سرپرست حاجی طاہر خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مولانا لطیف اللہ برکی کی حج سے واپسی پرعشایہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید اکبر شاہ ہاشمی، حافظ محمد نعیم،قاری بخت نذیر،قاری احمد سعید، مولانا مصباح العالم،مولانا عبدالطیف، سید محمد شاہ،حافظ فاروق سید حسن زئی، مفتی علیم الحق،جمال خان کاکڑ،قاری راحت اللہ میدانی، ملک مولانا عنایت اللہ محسود اور دیگر رہنما موجودتھے، قاری عثمان نے مزید کہاکہ اس وقت منی پاکستان میں عملا کسی قسم کی حکومت نظرنہیں آرہی،عوام شدید ترین مشکلات کاشکارہیں،پورا شہر ابھی تک پانی میں ڈوباہواہے،جبکہ سیوریج کاپانی بھی پینے کے پانی کے ساتھ مل گیا ہے جس سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں،دوسری طرف کے الیکٹرک کی بے حسی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی،درجنوں متاثرہ خاندانوں کوابھی تک نہ کوئی معاوضہ دیاگیا اور نہ ہی نقصانات کی تلافی کی گئی جولمحہ فکریہ ہے،کے الیکٹرک عوام دشمن اقدامات سے باز آجائے،متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیاجائے اور نقصانات کی تلافی کی جائے۔

تازہ ترین