• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مسلسل 8 ایشز ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم آج لیڈز ٹیسٹ کیلئے پرعزم

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)مسلسل 8 ایشز ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم جمعرات سے ہیڈنگلے میں آسٹریلیا کے خلاف بھرپور اعتماد کے ساتھ اس لئے اترے گی کہ مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی رکاوٹ بننے والے اسٹیون اسمتھ کا خوف ان کے بولرز پر نہیں ہوگا ۔


آسٹریلین بیٹسمینوں کے حواس پر چھائے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے لئے کینگروز کیمپ یہ حکمت عملی اختیار کرنے جارہا ہے کہ جوفرا آرچر کو مسلسل کھیلا جائے اور ان کے ابتدائی اسپیلز بناکسی نقصان کے گزارے جائیں ۔ لیڈز کی باؤنسی اور سوئنگ وکٹ پر اب تک سیریز کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر فاسٹ بولر پیٹ کمنز انگلش بیٹسمینوں کے لئے بڑا چیلنج ہونگے۔ ہیزل ووڈ کی جگہ جیمز پیٹنسن کو شامل کیا جائے گا ،اس مقام پر انگلینڈ 2008 سے اب تک کھیلے گئے 10 میچز میں سے 6 ہارچکا ہے ،انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بھی دباؤ میں ہے جیسن رائے اور جوئے روٹ اسکور نہیں کر پارہے۔ جو ڈینلی 30 سے اوپر کی اننگز ایک کے سوا نہ کھیل سکے۔جیسن رائے جن کی گردن پر ایک روز قبل نیٹ بیٹنگ کے دوران گیند لگی تھی فٹنس ٹیسٹ پاس کر گئے ہیں ،آسٹریلیا کی ٹیم میں اسمتھ کی جگہ لبوشان کھیلیں گے ، انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ والی ہی ہوگی ۔ ہیڈنگلے لیڈز کی وکٹ پر گھاس موجود ہے 2009 سے اب تک پیسرز یہاں 246 وکٹ لے چکے ہیں ،میچ کی رات بارش کی پیش گوئی ہے پہلے 2روز بادل چھائے رہیں گے اس لئے میچ مکمل ہوگا ۔

تازہ ترین