• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک ہیسن کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی

کرائسٹ چرچ (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے، اس مقصد کیلئے باقاعدہ پراسس شروع ہوچکا ہے۔ عہدے کیلئے ڈین جونز اور نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ مصباح الحق کانام لیا جارہا تھا لیکن مائیک ہیسن اس دوڑ سے نکل گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔ مائیک ہیسن کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ میں ان قیاس آرائیوں کے بعد صورتحال کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ میں پاکستان کا ہیڈکوچ بننے کیلئے درخواست نہیں دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی یہ ذمہ داری اٹھانے کیلئے منتخب ہوگا اسے بلاشبہ بے پناہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ نیوزی لینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔اس سے قبل وہ بنگلہ دیش کی جانب سے کوچ بننے کا آفر ٹھکراچکے ہیں۔ رپورٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ ہیسن اب انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کے ساتھ پورا سال کیلئے مصروف رہنے کے خواہشمند نہیں۔
تازہ ترین