• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے دوسرا ٹیسٹ،کیویز کی دوسری پوزیشن خطرے میں

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) سال کے شروع میں جنوبی افریقا میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیت کر دھاک بٹھانے والی سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بھی فتوحات کے ٹریک پر ہے۔ غیر یقینی حالات کے باوجود ٹیسٹ پلیئرز کی پرفارمنس شاندار ہے۔ آئی لینڈرز نے جمعرات سے کولمبو میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا اور کامیابی حاصل کرلی تو ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز کے ساتھ ہی ٹاپ رینک ایشزکھیلنے والی آسٹریلیا و انگلینڈ سے بھی آگے نکل جائے گی۔ نیوزی لینڈ ٹیم یہ میچ بھی ہارگئی تو ایشز ٹیسٹ کے نتیجے کی روشنی میں اسکی دوسری پوزیشن چھن سکتی ہے۔ 2میچزکی سیریز کا دوسرا و آخری میچ کولمبو میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا میں 2012 میں ٹیسٹ جیتا تھا۔ کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے اس میچ میں سنچریز بنائی تھیں، میزبان ٹیم میں دلروان پریرا کی واپسی ہوگئی ہے، مہمان ٹیم میں نیل ویگنر کی شمولیت کا امکان ہے۔ وکٹ بظاہر پیسر کے لئے مدد گار ہے،بارش کی پیش گوئی بھی ہے۔ پی سارا اوول کولمبو میں سری لنکا کا ٹیسٹ ریکارڈ ہوم گرائونڈز میں سے دوسرا خراب ترین ہے جہاں ٹیم 9 میچزجیتی تو 7 ہاری ہے۔
تازہ ترین