• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر کے 829 ارب روپے گردشی قرضے ختم کرنیکا پلان طلب

اسلام آباد (عاطف شیرازی /نامہ نگار)پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے 829ارب روپے ہوگئے ہیں، نندی پور کنٹریکٹ چینی کمپنی کو ایوارڈ کرنے کا ریفرنس ختم ، کمیٹی نے گردشی قرضے کو ختم کرنے کا پلان طلب کرلیا جبکہ کمیٹی نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر توانائی درآمدی ایل این جی پر ایس این جی پی ایل، آئی پی پیز و دیگر کے ساتھ خرید و فروخت کے سہ فریقی معاہدہ اول کو مجاز اتھارٹی سے منظورکرائیں جبکہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایل این جی سمیت دیگر ایندھنوں پر ایک طویل المدت پالیسی بھی بنائیں ، اسکے علاوہ کمیٹی نے نیب حکام کا پی اے سی میں نا مکمل اور غیر تسلی بخش جواب دینے پرچیئرمین نیب کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے ، ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ، پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سیدنوید قمرکی سربراہی میں پارلیمنٹ ہوا ۔

تازہ ترین