• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے 80 لاکھ عمر رسیدہ افراد اپنے حق سے محروم، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں 80 لاکھ سے زائدافراد (ایمپلائز اولڈ ایج انسٹی ٹیوشن EOBI)میں رجسٹرڈ عمر سیدہ افاردسرکا ری پینشن سے محروم ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیرمین شاہد احمد کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہےاور اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں دوسری طرف او بی آئی کے چیرمین اظہر حمید نے کہا ہے کہ ہم ان افراد کا ڈیٹا جمع کر کے تصدیقی عمل شروع کریں گے نہ صر ف یہ بلکہ ہم آگاہی مہم بھی شروع کر چکے ہیں یہ تما م امور تیاری کے مراحل ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کے سخت احکامات ہیں عمر رسیدہ افراد کو خصوصی طور پر ان کا حق دیاجائےگا۔قائمہ کمیٹی کے چیرمیں شاہد احمد کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت سینئر سٹیزنز کی بہبو کی ابتر حالت کی وجہ سابقہ حکو مت ہے، واضع رہے کہ آگاہی نہ ہونے اور دیگر سنگین وجوہات کی وجہ سے نجی اداروں میں کام کرنے والے 80 لاکھ افراد اپنے بنیا دی حق سے محروم ہیں ، علاوہ ازیں زرائع کے مطابق موجودہ حکومت ملک کے تمام عمر رسیدہ افراد کو حکومت کی طرف سے پینشن دینے کے لئے کوشاں ہے ، وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے او ور سیز پاکستانیز مشیر برائے سید زالفقار بخاری گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس کے لئے ای او بی آئی نے کام شروع کردیاہےاور تمام غیر رجسٹرڈ اداروں کو رجسٹر کرنے کی مہم شروع کردی ہے،محکمہ شماریا ت کے زائع کے مطابق 60 سال اور اس سے اوپر افراد کا ڈیٹا اکٹھاکیا جارہا ہے جس کے بعد تحق کی جائے گی کہ انہوں نے کسی بھی نجی ادارے میں کیا ہے مگر سال سرکاری حق سے محروم ہیں اس کی وجہ سرکاری ادارے EOBI کی غفلت کی وجہ سے یہ افراد رجسٹرڈ نہیں ہوسکے اس پر بھی باقائدہ کارروائی کی جائے گی۔  

تازہ ترین