• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں میں اضافہ کی تجویز، مشاورت جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے آئندہ اجلاس میں بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا جائیگا، اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی نشستیں 30 ، صوبائی کی 80 کرنیکی تجویز دی جائیگی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی کی کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مذکورہ بل کے تحت بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستیں 30 جبکہ صوبائی اسمبلی ارکان کی تعداد 80 کرنیکی تجویز دی جائیگی، جمہوریت کے فروغ اور پارلیمانی روایات کو مربوط بنانے کیلئے صوبوں اور مرکز کے مابین موثر رابطہ کاری کی ضرورت ہے اور ایوان بالا اس سلسلے میں اپنا مستعد کردار جاری رکھے گا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نہ صرف تمام صوبائی اسمبلیوں کو ایک دوسرے کے تجربات بلکہ ایوان بالا اور قومی اسمبلی کے کام کے طریقہ کار سے بھی استعفادکرنا چاہئے،انہوں نے دسمبر میں صوبائی اسمبلیوں کے نمائندوں کی تربیت سے متعلق یو این ڈی پی کے زیر اہتمام پروگرام گوادر میں منعقد کرنیکی ہدایت کی ۔دریں اثناءچیئرمین سینیٹ سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین