• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہنگ، شادی کا جھانسہ، چینی باشندہ ساتھی سمیت گرفتار، 2 پاکستانی لڑکیاں بازیاب

لاہور(کر ائم رپورٹرسے)چوہنگ کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کر کے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دینے والے ایک اور چینی باشندہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ،چینی باشندوں کا ایک ساتھی و سر غنہ چائینہ جا چکا ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان کو مقامی ساتھی ایجنٹوں کی سہولت کاری حاصل تھی،چائینز باشندے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ہمراہ لے جاتے تھے، گاڑی سے پاکستانی 2لڑکیوں رابعہ و علیزہ کو بازیاب کرالیا گیا،دونوں لڑکیاں چائینہ جانے سے انکاری ہیں،علیزہ کا نکاح ٹیلی فون پر 1ماہ قبل چائینہ میں کروایا گیا تھا،ملزمان گزشتہ روز دونوں لڑکیوں کو ایمبیسی لے کر جا رہے تھے،چائینز باشندوں میں چونگ فوتاؤ اور فنگ شامل ہیں، ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو مزید انکشافات و کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
تازہ ترین