• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں 3 نوجوانوں کی کرنٹ سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں 3نوجوانوں کی کرنٹ سے جاں بحق ہونے پر کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج کیا، احتجاج میں بچے ، جوان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے کے الیکڑک قاتل قاتل اور دیگر نعرے لگارہے تھے ،او موقع پر مرکزی دفتر کے باہر پولیس کی نفری موجود تھی ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کے الیکڑک کے خلاف درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں ، مظاہرین کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات پر ریاست کے نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے ، ، مظاہرین کے الیکٹرک کے خلاف تادیر نعرے لگاتے رہے ۔
تازہ ترین